سی پیک منصوبے مقررہ مدت میں مکمل، گندم، یوریا، چینی، آٹا اور پٹرول کی اسمگلنگ روکی جائے۔ وزیر اعظم 

Dec 01, 2021 | 23:22:PM
سی پیک۔پٹرول۔گندم ۔سمگلنگ۔ہدایت۔اجلاس
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان سی پیک کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، ملکی مفاد کے لئے طویل المددت منصوبوں کےلئے پالیسیوں کا تسلسل لازمی عنصر ہے۔
بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراءاسد عمر، علی زیدی، حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی خالد منصور اور سینئر حکام شریک ہوئے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ چین اور پاکستان کے مابین وقت کی آزمائی ہوئی دوستی ہے، حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے۔ معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے اجلاس کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

یہ بھی پڑھیں۔دسمبر کے پہلے دن شاندار تحفہ۔۔ پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا

 دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس بھی ہوا جس میں وفاقی وزرا شیخ رشید، اسد عمر، خسرو بختیار، سید فخر امام، حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، گورنر اسٹیٹ بنک، چیئرمین ایف بی آر، سینئر سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔وزیر اعظم عمرا ن خان نے ہدایت کی ہے کہ گندم، یوریا، چینی، آٹا اور پیٹرول کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے ۔
عمران خان نے کہاکہ اقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اشیاضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ بنتی ہے،اسمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف آئی آے نے ڈالر کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ہولڈنگ کے خلاف وسیع تحقیقات کی ہیں۔ بارڈر کراسنگز پر افرادی قوت بڑھائی جا رہی ہے تاکہ مال کی چیکنگ اور نقل و حرکت کی ٹریکنگ ممکن ہو سکے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ غیر قانونی پیٹرول کی اسمگلنگ کو روکنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔شادی کے روز سٹیج پر دلہا دلہن کے پش اپ۔۔۔ویڈیو وائرل