کترینہ کی شادی ۔مہنگے ریزورٹ میں راجا من سنگھ سوٹ بُک۔ایک دن کا کرایہ کتنے لاکھ 

Dec 01, 2021 | 14:11:PM
کترینہ کی شادی ۔مہنگے ریزورٹ میں راجا من سنگھ سوٹ بُک
کیپشن: کترینہ کی شادی ۔مہنگے ریزورٹ میں راجا من سنگھ سوٹ بُک،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور  اداکار وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،مہنگے ترین ہوٹل میں اداکارہ جوڑی اہلخانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ 5دن قیام کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پر اب کترینہ اور وکی کوشل کے شادی کے مقام کے حوالے سے ایک اور  رپورٹ شیئر کی گئی ہے جس کے مطابق بھارتی شہر راجستھان کے سوائی مدھوپور میں واقع ’سِکس سینس فورٹ بروارا‘ میں بالی وڈ شخصیات کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں اداکار جوڑی کے لیے پرتعیش ہوٹل بک کر لیا گیا ہے ،اس ہوٹل میں اداکار جوڑی اہلخانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ 6 دسمبر سے 11 دسمبر تک قیام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:      عالیہ بھٹ کو شکست۔۔کترینہ نے شادی سے قبل بڑا سرپرائز دیدیا

 میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی کی شادی کے لیے راجستھان کے سب سے مہنگے ریزورٹ میں راجا من سنگھ سوٹ بُک کیا گیا ہے جس کا ایک دن کا کرایہ 7 لاکھ بھارتی روپے ہے،وکی اور کترینہ کی شادی کے لیے بک کیا گیا سوٹ گارڈن اور ایک سوئمنگ پول کے خوبصورت نظاروں پر مشتمل ہے، اداکار جوڑی کی جانب سے بکنگ کے بعد ہوٹل کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ہوٹل کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:      معروف بھارتی گلوکارہ نے مسلم دوست سے نکاح کرلیا