شنوا ری کی شا ندار با ﺅلنگ، جافنا اسٹالینز فاتح

Dec 01, 2020 | 23:54:PM
 شنوا ری کی شا ندار با ﺅلنگ، جافنا اسٹالینز فاتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )لنکا پریمئیر لیگ کے میچ میں جافنا اسٹالینز نے پاکستانی فاسٹ باولر عثمان خان شنواری کی بدولت کینڈی ٹسکرز کو 54رنز سے شکست دے دی۔پاکستانی فاسٹ باولر چھاگئے،شاندار بولنگ سے ٹیم کو فتح دلادی۔
تفصیلات کے مطابق آج کھیلے جانے والے میچ میں جافنا اسٹالینز نے کینڈی ٹسکرز کو جیت کے لئے 186رنز کا ہدف دیا تھا۔جس کے جواب میں کینڈی ٹسکرز کی ٹیم 131رنز بنا کرآوٹ ہوگئی۔عثمان خان شنواری نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ کینڈی ٹسکرز کی جانب سے برینڈن ٹیلر 46رنز بناکر نمایاں رہے۔ قبل ازیں جافنا اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے تھے۔جافنا اسٹالینز کی جانب سے کپتان تھسارا پریرا نے 28گیندوں پر 5چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 68رنز بنائے جبکہ ڈی سلوا نے 38گیندوں پر 61رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
کینڈی ٹسکرز کی جانب سے فاسٹ باولر نوین الحق نے 3کھلاڑیوں کا اوٹ کیا۔جافنا اسٹالینز اسوقت پوائنٹس ٹیبل پر سب سے او پر جبکہ شاہدآفریدی کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز تینوں میچ ہارنے کے بعد بعد آخری نمبر پر ہے۔