نیب مولانا فضل الرحمان کیخلاف سرگرم، قریبی ساتھیوں کو طلب کرلیا

Dec 01, 2020 | 19:47:PM
نیب مولانا فضل الرحمان کیخلاف سرگرم، قریبی ساتھیوں کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب) مولانافضل الرحمان کےخلاف سرگرم ہوگئی،آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں انکے قریبی ساتھیوں گل اصغراور نوراصغرکو10دسمبرکوپشاورنیب دفترطلب کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان جلسے کے بعدنیب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان کےخلاف سرگرم ہوگئی، آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں نیب پشاورنے مولانافضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کوطلب کرلیا، گل اصغراور نوراصغرکو10دسمبرکوطلب کرلیاگیا۔
مولانافضل الرحمن نے اس پرردعمل دیا کہ پارٹی کارکنوں اورقریبی رفقا کونیب کے نوٹس، کردارکشی کی روایتی مہم کاحصہ ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ وہ تونیب کوتسلیم ہی نہیں کرتے۔
دوسری طرف سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری کاکہناہے کہ یہ سب بدنیتی پرمبنی ہے، جب جب مولانافضل الرحمان کازورپڑتاہے توحکومت نیب کواستعمال کرتی ہے،عبدالغفورحیدری نے مزیدکہاکہ مولانا فضل الرحمان کونیب کا کوئی نوٹس آیا تو پھاڑ کر پھینک دیں گے۔