لنکن پریمیئر لیگ : آفریدی نے افغان کرکٹر کوکھری کھری سنا دیں

Dec 01, 2020 | 19:37:PM
لنکن پریمیئر لیگ : آفریدی نے افغان کرکٹر کوکھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لنکن پریمیئر لیگ کے دوران قومی کرکٹر محمد عامر سے تلخ کلامی کرنے پر افغان کرکٹر کو شاہد آفریدی نے کھری کھری سنا دیں۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں جاری لنکن پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران کینڈی ٹسکرز کے افغانی بولر نوین الحق اور گال گلیڈی ایٹرز کے محمد عامرکے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، معاملہ سنگین ہواتو دیگرکھلاڑیوں اورامپائر نے معاملہ ختم کروایا۔میچ کے بعد دونوں ٹیمیں آپس میں مصافحہ کرنے لگیں تو نوین الحق کے قریب آنے پر شاہد آفریدی نے غصے میں نوین کوکھری کھری سنادیں۔

شاہد آفریدی نے واقعے پرٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نوجوان کھلاڑیوں کو ایک مشورہ دوں گا کہ آرام سے گیم کھیں کھیلیں اور بدکلامی سے پرہیز کریں ساتھی کھلاڑیوں اور حریف ٹیم کی عزت کرنا کھیل کا بنیادی اصول ہے‘۔جس پرمحمد عامرنے بھی کہاکہ لالا آپ 100 فیصدٹھیک کہہ رہے ہیں۔