’’ظلم رہے اور امن بھی ہو‘‘ 

Dec 01, 2020 | 13:33:PM
’’ظلم رہے اور امن بھی ہو‘‘ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے درندگی کی انتہا کر دی ہے، قابض فورسز نے ماہ نومبر کے دوران 15 کشمیریوں کو شہید کیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں ماہ نومبر کے دوران بھی بھارتی انتہا پسندی عروج پر رہی۔ نومبر میں قابض بھارتی فورسز کی جارحیت سے 15کشمیری شہید جبکہ پرتشدد کارروائیوں میں97کشمیری زخمی ہوئے۔بھارتی فورسز نے 31کشمیریوں کو گرفتار کیا اور متعدد مکانات بھی گرائے۔

یاد رہے کہ بھارتی کی ظالمانہ جارحیت کے خلاف 28 نومبر کو او  آئی سی کا  اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد منظور کی گئی، جس میں کہا گیا کہ کشمیر تنازع 7 سے زائد دہائیوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، او  آئی سی بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات مسترد کرتی ہےمتن کے مطابق بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی براہ راست توہین ہی۔ خیال رہے کہ عالمی دباؤ کے باوجود مقبوضہ وادی میں بھارت کی ہٹ دھری برقرار ہے۔