ٹماٹر، مرغی کا گوشت سستا، دال کی قیمت بھی گرگئی

Aug 01, 2025 | 17:33:PM
ٹماٹر، مرغی کا گوشت سستا، دال کی قیمت بھی گرگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی، ٹماٹر، مرغی کے گوشت کی قیمت گرگئی۔

ایک ہفتے میں 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کی کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.98 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 17 روپے تک کمی ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کمی آئی ۔

ایک ہفتے میں دال مونگ 6 روپے تک سستی ہوئی،جبکہ  چینی کی فی کلو قیمت میں 71پیسے کی کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی