موٹر سائیکلوں کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Aug 01, 2022 | 10:51:AM
ہنڈا،موٹرسائیکل قیمتیں،بڑا ضافہ،عوام
کیپشن: ہنڈا سی ڈی 70 پانچ ہزار اضافے کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 500 کی ہوگی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) غریب کی سواری، جیب پر بہت زیادہ بھاری، ہنڈا کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا۔

 ہنڈا سی ڈی 70 پانچ ہزار اضافے کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 500 کی ہوگی جبکہ ہنڈا سی ڈی ڈریم 70 پانچ ہزار بڑھ کر 1 لاکھ 24 ہزار 500 میں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا بڑا فیصلہ

اسی طرح ہنڈا پرائڈر 5 ہزار بڑھ کر 1 لاکھ 55 ہزار 900 روپے میں ملے گی جبکہ ہنڈا سی جی 125 کی نئی قیمت 3 ہزار 400 روپے اضافہ کے بعد 1 لاکھ 79 ہزار 900 ہوگئی۔

 ہنڈا سی جی 125 سپیشل 3 ہزار 400 اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 900 کی ملے گی۔ ہنڈا سی بی 125 ایف 10 ہزار بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 900 کی ملے گی۔

 اسی طرح ہنڈا سی بی 150 ایف 15 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 38 ہزار 900 کی ملے گی جبکہ ہنڈا سی بی ایف سلور کی نئی قیمت 15 ہزار اضافے کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 900 روپے ہو گئی۔