تھوڑا تیار ہو جاؤں۔۔اداکارہ منال خان کی نئی ویڈیو وائرل

Aug 01, 2021 | 14:20:PM
تھوڑا تیار ہو جاؤں۔۔اداکارہ منال خان کی نئی ویڈیو وائرل
کیپشن: اداکارہ منال خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پر اپنی  نئی دلچسپ ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  شوبز انڈسٹری کی جڑواں بہنیں منال خان اور ایمن خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد متعدد اداکارؤں سے زیادہ ہے، منال خان کی جانب سے گزشتہ شب ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اپنی والدہ کی شکایت دور کرتے اور مداحوں کو ہنساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ویڈیو میں منال خان گھر میں مغربی لباس پہنے بیٹھی ہوئی ہیں اور اپنے کاموں میں مشغول ہیں جبکہ ان کی والدہ کو ان سے شکایت ہے کہ وہ گھر میں تیار ہو کر نہیں رہتی۔

منال خان نے ویڈیو میں اپنی والدہ کو خوش کرنے کے لئے مشرقی لباس پہن لیا ہے اور خوب سرخی پاوڈر لگا کر گھر کے کام کر رہی ہیں، پودوں کو پانی دے رہی ہیں، میک اپ کے ساتھ ہی گھر کی صفائی، کھانا پکانا جبکہ سوتے ہوئے بھی خوب تیار ہیں۔

 منال خان نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ ویڈیو ان سب کے لئے ہے جن کا کہنا ہے کہ گھر میں ایسے کیوں گھومتی رہتی ہو، تھوڑا تیار ہی ہو جاؤ۔منال خان کی اس ویڈیو پر ان کے ہزاروں لاکھوں مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں بھی خوب قہقہے لگا رہی ہیں اور ان کی ویڈیو کی تعریف کر رہی ہیں
 یہ بھی پڑھیں:  گلوکارشہزاد رائے کو شادی کی  پیشکش۔۔لڑکی  نے بڑی بات کہہ ڈالی