حیدرآباد کنگز مین کے  225 رنز کا تعاقب کامیاب، ملتان سلطانز کی6 وکٹوں سے جیت

Apr 01, 2026 | 19:37:PM
 حیدرآباد کنگز مین کے  225 رنز کا تعاقب کامیاب، ملتان سلطانز کی6 وکٹوں سے جیت
کیپشن: صاحبزادہ فرحان نے آج 225 رنز کے ٹارگٹ کو چیز کرنے کے لئے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری بنائی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آج شام ملتان سلطانز اور  حیدر آباد  کنگز مین کا میچ ہ ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں سے جیت لیا۔  حیدر آباد کنگز مین نے پہلے کھیل کر  20  اوورز میں 225 رنز بنائے۔ اس ہدف کو  چیز کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے 7 اوورز میں 100 رنز بنا لئے اور 19 ویں اوور کی 5 ویں بال پر 227 رنز کر کے حیدرآباد کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

صاحبزادہ فرحان پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔

 ملتان سلطانز کی بیٹنگ

 صاحبزادہ فرحان نے  106 رنز اور سٹیو سمتھ نے  46  رنز بنائے۔ سلطانز کی پہلی وکٹ 104 رنز پر گری۔  سٹیو سمتھ    4  چھکے اور 2  چوکے مارنے کے بعد ففٹی مکمل نہیں کر سکے اور 47 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے  20 گیندیں کھیلیں۔ صاحبزادہ فرحان نے  57 بالز سے 106 رنز بنائے۔ فرحان نے آج  7 چوکے اور  8 چھکے مارے۔

شان مسعود نے  29 اور عرفات منہاس نے  26 رنز بنائے۔

حیدر آباد کنگز مین کی باؤلنگ

حیدر آباد کنگز مین کی بیٹنگ

آج قذافی سٹیڈیم میں  صائم ایوب اور معاذ صداقت آج اچھا آغاز کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پاور پلے کے 5 اوورز میں حیدر آباد کا مجموعہ 59 رنز تھا ۔

حیدر آباد کنگز مین کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گر گئی جب صائم ایوب غیر متوقع طور پر سلی پوائنٹ پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کا سکور 27 تھا۔ صٓئم نے 20 گیندوں سے  27 رنز بنائے، انہوں نے آج  3 چوکے مارے اور  1  چھکا مارا۔  

صائم ایوب کے آؤٹ ہونے کے بعد کیپٹن مارنس لیبوشین خود ون ڈاؤن آئے لیبوشن آٹھویں اوور کی پہلی بال پر لانگ آن پر عین باؤنڈری کے اوپر کیچ آؤٹ ہو  گئے۔ ان کا سکور 8 تھا۔  چھ اوورز کا پاور پلے مکمل ہوا تو حیدر آباد کنگز مین کا مجموعہ  74 ہو چکا تھا۔ حیدر آباد کنگز مین نے 7 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 85 رنز بنا ئے تھے۔ 

ملتان سلطانز کی باؤلنگ

ٹاس کس نے جیتا

 حیدرآباد کنگز مین کے کیپٹن  مارنس لیبوشین نے ٹاس جیتا اور اپنے لئے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔

  

 پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

یہ پی ایس ایل الیون میں حیدر آباد کی نئی ٹیم کا تیسرا میچ ہے اور ملتان سلطانز کی نئی ٹیم کا یہ دوسرا میچ ہے۔  پوائنٹس ٹیبل پر اس میچ سے پہلے ملتان سلطانز ایک میچ جیت کر  دو پوائنٹس کے ساتھ پوزیشن پر ہے اور حیدرآباد کنگز مین دونوں میچ ہار کر پوائنٹس ٹیبل کے باٹم پر ہے۔