ایران جنگ کے بعد کتنے ممالک میں پٹرول مہنگا ہوا، سب سے زیادہ قیمت کس نے بڑھائی؟

Apr 01, 2026 | 18:10:PM
ایران جنگ کے بعد کتنے ممالک میں پٹرول مہنگا ہوا، سب سے زیادہ قیمت کس نے بڑھائی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران جنگ کے بعد دنیا پٹرول اور گیس بحران کا شکار ہے اور اکثر ممالک پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر چکے ہیں۔

ایران جنگ کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور آبنائے ہرمز بند ہونے کے باعث دنیا بھر کو توانائی بحران کا سامنا ہے، اس سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا کے اکثریتی ممالک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے بعد پاکستان سمیت 85 سے زائد ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ جن میں یورپی ممالک برطانیہ، فرانس، اسپین اور جرمنی جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ویتنام میں دیکھا گیا، جہاں اس کی قیمت میں جنگ کے بعد تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور قیمت 0.75 ڈالر فی لیٹر سے 1.13 فی لیٹر ہو گئی ہے۔

لاوس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، کمبوڈیا میں 19 فیصد جب کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگ بھگ 20 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

اس کے علاوہ امریکا میں بھی ایندھن کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔