شاہین آفریدی کو پی سی بی نے ٹوئٹ کرنے سے روک دیا

Apr 01, 2024 | 13:09:PM
 قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے  پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے جاری خود سے منسوب بیان سے لاعلمی کے بعد کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے  پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے جاری خود سے منسوب بیان سے لاعلمی کے بعد کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیا گیا۔

ذرائع  نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہین آفریدی نے تفصیلی ٹوئٹ لکھ لی تھی تاہم اُنہیں آخری لمحے پر ٹوئٹ کرنے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  محسن نقوی آج کاکول میں قومی ٹیم کے کیمپ کا دورہ کریں گے، اس دوران پی سی بی چیئرمین شاہین آفریدی سے بھی ملاقات کریں گے۔   

مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کا آج دورہ کاکول ، کھلاڑیوں سے ملاقات شیڈول

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی بغیر مشاورت جاری کیے گئے بیان پر اپنے تحفظات محسن نقوی کے سامنے رکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کاکول میں کپتان بابراعظم اور شاہین آفریدی سے ملاقات کریں گے  جس دوران مستقبل کے پلان پر بات کریں گے۔ محسن نقوی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ افطار بھی کریں گے۔