چیئرمین پی سی بی کا آج دورہ کاکول ، کھلاڑیوں سے ملاقات شیڈول

Apr 01, 2024 | 12:50:PM
چیئرمین پی سی بی کا آج دورہ کاکول ، کھلاڑیوں سے ملاقات شیڈول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آج کاکول ایبٹ آباد جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکول میں کھلاڑیوں کے فٹنس کیمپ کا دورہ کریں گے اور ان کی کیمپ میں موجود کھلاڑیوں سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔

 چیئرمین پی سی بی کاکول میں موجودہ کپتان بابر اعظم اور سابق شاہین آفریدی سے ملاقات کریں گے اور مستقبل کے پلان پر بات کریں گے،کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ افطار بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی پی سی بی کی طرف سے بغیر مشاورت جاری کیے گئے بیان پر اپنے تحفظات چیئرمین پی سی بی کے سامنے رکھیں گے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کرکٹرز کا ایبٹ آباد میں پاک فوج کے زیر نگرانی کاکول اکیڈمی میں فٹنس کیمپ جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ کا عید پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرانے کا حکم