مایا علی نے مداحوں سے اس مشکل وقت پر ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کردی

Apr 01, 2023 | 22:09:PM
مایا علی نے مداحوں سے اس مشکل وقت پر ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کردی
سورس: @instagram/official_mayaali
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے عوام سے مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مددکر نے کی اپیل کردی۔

تفصیلا ت کے مطا بق مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مفت آٹا نہ ملنے پر رونے والے شہریوں  کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ" وہ اس مشکل وقت میں  زیادہ عطیات دیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں"۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپیل کرتی ہوں کہ آپ سب اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں کی مدد کریں اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا انشائ اللہ۔‘

View this post on Instagram

A post shared by MEGA News (@meganews.tv)

خیال رہے کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے غریب عوام کے لیے مفت آٹا سکیم شروع کی ہے جہاں بد نظمی کی وجہ سے خواتین ، بزرگ سمیت متعدد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔