اداکارہ یشماگل نے پہلے عمرے کا جذباتی سفر شیئر کردیا

Apr 01, 2023 | 19:59:PM
اداکارہ یشماگل نے پہلے عمرے کا جذباتی سفر شیئر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی خوبرو اداکارہ یشما گل نے اپنے عمرے کا جذباتی سفر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

تفصیلا ت کےمطابق  یشما گل پاکستان انڈسٹری کی بولڈ ، خوبصورت اور با صلاحیت اداکارہ ہیں،یشما کل  نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے اپنے روحانی سفر اور پہلے عمرے سے متعلق بات کی۔

اداکارہ کا بتا یا کہ "انہیں یاد بھی نہیں کہ انہوں نے عمرے کے سفر کا منصوبہ کیسے بنایا اور کیسے گئی، یہ صرف اس لیے ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بلایا اور وہ چلی گئی"۔ انہوں نے مزید بتا یا  کہ "جب پہلی بار کعبہ کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھا تو وہ اتنی جذباتی تھیں کہ انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ وہاں موجود ہیں"۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ "میں  تمام دعائیں بھول گئی جس کا میں نے سوچا تھا،میں نے صرف  اللہ سے وہ  مانگا  جو اللہ جانتا تھا یا جو ان کے لیے بہتر تھیں"۔ انہوں نے بتا یا کہ "انہوں نے دو مرتبہ عمرہ ادا کیا کیونکہ انہیں لگ رہا تھا  کہ وہ غلطیاں کر رہی ہیں، اس لیے اسی دن دوبارہ عمرہ ادا کیا"۔

یاد رہے کہ یشما گل نے گزشتہ سال اپنے والد اور بہن کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کیا اور یہ ان کے لیے انتہائی جذباتی سفر تھا۔