معاشی صورتحال مایوس کن ہوتی جارہی ہے: صنعتکار ماہین سلمان

Apr 01, 2023 | 14:15:PM
معاشی صورتحال مایوس کن ہوتی جارہی ہے: صنعتکار ماہین سلمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف صنعتکار ماہین سلمان کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال مایوس کن ہوتی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سنئیر نایب صدر کورنگی ایسوسی ایشن ماہین سلمان نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال مایوس کن ہوتی جارہی ہے، غیر یقینی  سیاسی صورتحال سے معیشت پر منفی اثرات ہوئے ہیں، موجودہ حالات کہیں سے اچھے ہوتے دیکھائی نہیں دے رہے، انرجی کی لاگت مسلسل بڑھائی جارہی ہے اور اس مسلسل بڑھتی ہوئی لاگت پر انڈسٹری کیسے چلائیں یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ماہانہ مہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

ان کا مزید کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمت بلند سطح پر پہنچ چکی ہے، جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا اس وقت تک معاشی استحکام بھی نہیں ہوگا، کسی سیاسی جماعت نے کبھی بھی چارٹرڈ آف اکانومی نہیں لایا، کاروبار کو آسان کرنے کے بجائے مزید مشکل سے مشکل تر کردیا گیا ہے، کبھی بھی درست سمت میں ٹیکس ریفارم پر کام نہیں کیا گیا اور جو ٹیکس دے رہا ہے اسی پر ہی ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے۔