ماہانہ مہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

Apr 01, 2023 | 13:08:PM
ماہانہ مہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک میں مہنگائی کی صورتحال سے متعلق ادارہ شماریات نے ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی  جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہانہ مہنگائی میں 3 اعشاریہ 72 فیصد اضافہ ہوا ہے، مارچ میں مہنگائی کی شرح 35 اعشاریہ 73 فیصد ہوگئی جبکہ شہروں میں مہنگائی 3 اعشاریہ 90 اور دیہاتوں میں 3 اعشاریہ 48 فیصد بڑھی ہے۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  جولائی سے مارچ تک مہنگائی شرح 27.26 فیصد رہی، مارچ میں سگریٹس 70 اعشاریہ 34 ، چائے 28 اعشاریہ 46 ، اور پھل 20 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ مارچ میں ٹماٹر 13 اعشاریہ 1 ، چینی 12 اعشاریہ 4 ، مشروبات 11 اعشاریہ 76 اور آلو  11 اعشاریہ 2 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: ایک ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر 22 روپے 29 پیسے مہنگا، رپورٹ جاری
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک ماہ میں گندم 8 اعشاریہ 2 ، آٹا 7 اعشاریہ 8،  کوکنگ آئل 7 ، سبزیاں 6 اور گھی 5 فیصد مہنگا ہوا جبکہ اس دوران کپڑے 13 اعشاریہ 3 ، گھریلو سامان 10 اعشاریہ 5  اور بجلی 6 اعشاریہ 2 فیصد مہنگی ہوئی، مارچ میں شادی ہال چارجز 5 اعشاریہ 5 اور اسٹیشنری 5 اعشاریہ 3 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2022 کے مقابلے میں مارچ 2023 میں پیاز 257 اعشاریہ 6 فیصد مہنگے ہوئے، ایک سال میں سگریٹس 171 ، چائے 105 گندم 94 اعشاریہ 3 فیصد، چاول 82 اعشاریہ 4، آٹا 69 اعشاریہ 9 فیصد، چنے 65 اعشاریہ 1 ، دال مونگ 58 اعشاریہ 2 ، اور بیسن 56 اعشاریہ 1 فیصد، گندم کی مصنوعات 54 اعشاریہ 1 فیصد، دال چنا 53 اعشاریہ 7 فیصد اور دال ماش 53 اعشاریہ 5 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا کے بعد یاماہا بائیکس بھی مہنگی ہو گئیں

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک سال میں کوکنگ آئل 53 اعشاریہ 5 فیصد ، پھل 51 اعشاریہ 3 فیصد، چکن 41 اعشاریہ 9 فیصد، گھی 41 اعشاریہ 4 فیصد ، دودھ 35 اعشاریہ 8، چینی 19 اعشاریہ 4 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ اس عرصے کے دوران درسی کتب 74 فیصد ، موٹر فیول 71 اعشاریہ 6 فیصد، اسٹیشنری 67 فیصد، گیس 62 اعشاریہ 2 فیصد اور بجلی چارجز 31 اعشاریہ 7 فیصد بڑھ گئے ہیں۔