کراچی والوں کیلئے 3 اپریل امتحان کا دن۔۔

Apr 01, 2021 | 22:48:PM
کراچی والوں کیلئے 3 اپریل امتحان کا دن۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں ہفتہ 3 اپریل کو ہیٹ ویو کا خدشہ  ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہیٹ ویو الرٹ میں بتایا گیاہے کہ شہر قائد میں 3 اپریل کو دن کے 11 بجے سے شام 4 بجے تک شدید گرمی کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 42 ڈگری تک چلا جانے کا امکان ہے۔جبکہ محکمہ مو سمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس دوران شہر میں بارش کا امکا ن بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی دفاتر میں 50فیصد حاضری کا نوٹیفکیشن جاری