کورونا پازیٹو مریض انٹرنیشنل فلائٹ میں جا بیٹھا، ہلچل مچ گئی

Apr 01, 2021 | 00:23:AM
کورونا پازیٹو مریض انٹرنیشنل فلائٹ میں جا بیٹھا، ہلچل مچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا مریض کے بین الاقوامی پرواز میں بیٹھنے پر لاہور ایئرپورٹ حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن سے بیرون ملک جانے کیلئے کورونا سے متاثرہ مسافر طیارے میں جا بیٹھا۔ ایئرپورٹ پرتعینات میڈیکل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو فوری طور پر طیارے اتار لیا۔ آف لوڈ ہونے والا مسافر نجی ایئرلائن کی پرواز 412 سے شارجہ جا رہا تھا۔
مسافر نے کورونا ہونے کے باوجود سفر کی کوشش کی جس پر ٹیم نے کارروائی کی اور اسے واپس اتار دیا۔میڈیکل ٹیم نے کورونا مریض کو محکمہ صحت پنجاب کے حوالے کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر انتظامات سخت کردیئے ہیں۔