کونسے شہر سموگ کی لپیٹ میں رہیں گے؟کہاں مطلع ابرآلود رہنے کاامکان؟اہم پیش گوئی

Oct 31, 2025 | 18:36:PM
کونسے شہر سموگ کی لپیٹ میں رہیں گے؟کہاں مطلع ابرآلود رہنے کاامکان؟اہم پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کاامکان ہےجبکہ پنجاب کے بعد علاقوں میں سموگ/دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان  ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے کا امکان  ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ لا ہور ، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، اوکا ڑہ، فیصل آباد ، سیا لکوٹ ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان اور گردونواح میں سموگ /دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم جنوب مشرقی /ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان  ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 02 اورسکردو00 اور زیارت میں01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا عوام کو ایک اور ریلیف ، گیس کی قیمت میں بڑی کمی کردی