بدترین مہنگائی۔۔حکومت مخالف تحریک۔۔پی ڈی ایم نےڈیرہ غازی خان میں میدان لگا لیا

Oct 31, 2021 | 11:36:AM
پی ڈی ایم، ڈیرہ غازی خان،مریم اورنگزیب، شہبازشریف
کیپشن:  مولانا فضل الرحمان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے مشن میں پی ڈی ایم آج ڈیرہ غازی خان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، ریلوے سٹیشن پارک میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،پی ڈی ایم کے جلسے سے شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے دیگر مرکزی رہنماؤں کا خطاب بھی شیڈول ہے۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف پی ڈی ایم کا آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام ہو گا۔ آج پی ڈی ایم کا جلسہ ظالم حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بات سمجھ آ گئی ہے کہ عمران صاحب سے نجات ہی مہنگائی سے نجات ہے۔عوام کو مسائل سے نکالنا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ۔۔ بابراعظم کی والدہ ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھیں.. ؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ