آبنائے ہرمز کی بحالی اولین ترجیح، جنگ کی قیمت نہیں چکائیں گے: فرانس

May 31, 2026 | 20:44:PM
آبنائے ہرمز کی بحالی اولین ترجیح، جنگ کی قیمت نہیں چکائیں گے: فرانس
کیپشن: فرانسیسی وزیر خارجہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے کھولنا فرانس کی اولین ترجیح ہے اور فرانس کسی اور کی جنگ کی قیمت ادا نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی پانیوں میں واقع ہے، اس لیے اسے ہر صورت کھلا رکھا جانا چاہیے تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر نہ ہو۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں بغیر کسی فیس یا محصول کے جہازوں کی آزادانہ آمدورفت یقینی بنائی جائے اور عالمی بحری راستوں کو محفوظ رکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا کو جاری کشیدگی اور تنازع کے خاتمے کے لیے معاہدے تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ مل سکے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے بڑی خوشخبری،ماہرین کو اہم کامیابی مل گئی