معرکہ حق میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں:شہباز شریف

May 31, 2025 | 19:12:PM
معرکہ حق میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں:شہباز شریف
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت کو ایسی شکست دی جو وہ عمربھر یاد رکھے گا، معرکہ حق میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار جرگے میں شرکت کا موقع ملا ہے ،6۔7 اور دس مئی کو بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی سے دشمن کو تاریخی شکست دی ،کشیدہ صورتحال میں قوم نے بے مثال اتحاد کا مظاہرہ کیا ،بھارت کے خلاف پوری قوم چٹان کی طرح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دے کر بھارت سے 1971 کا بدلہ لیا ،بلوچستان کے بھائیوں، بہنوں اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنگ مختصر تھی لیکن انتہائی خطرناک تھی ،بلوچستان کے لوگ بہت دلیر اور باوقار ہیں ،بلوچستان نےقائداعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگرکوئی گلہ شکوہ ہےتوبھائیوں کو آپس میں مل بیٹھ کرطے کرنا چاہیے،بلوچستان کے عمائدین بتائیں وہ کونسی خرابیاں ہیں جنھیں دورکرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا  کہ دہشت گردوں کا راستہ بلوچستان کے لوگوں کو روکنا چاہے ،گوادار میں 2010 میں این ایف سی ایوارڈ پر دستخط کئے گئے ، این ایف سی ایوارڈ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کاوشیں شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صدر زرداری اور قائد نواز شریف کی این ایف سی ایوارڈ کے لیے کاوشیں ہیں ،این ایف سی ایوارڈ کبھی نہ ہوتا اگر پنجاب اپنے حصے کا فنڈ نہ دیتا ،بلوچستان کا مطالبہ تھا کہ ایوارڈ  میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔

شہباز شریف کے مطابق آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی ایک ہزار ارب کا ہوگا ، بلوچستان کا حصہ 250 ارب ہوگا ،وفاقی بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کا 25فیصدبلوچستان کیلئے مختص ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :آئی ایم ایف کا بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہمی پر اظہارِ تشویش