جونیئر ہاکی ایشیا کپ؛ پاکستان سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

May 31, 2023 | 23:55:PM
جونیئر ہاکی ایشیا کپ؛ پاکستان سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: ہاکی میچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دیکر جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کو شکست دیدی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، پاکستان نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو 6-2 سے شکست دی،پاکستان کی طرف سے عبدالرحمان نے 3 گول گئے ،پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ سے قبل اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری