جنوبی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2 دہشتگرد ہلاک

May 31, 2023 | 18:33:PM
جنوبی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگردجہنم واصل ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے ہتھیار، ایمونیشن برآمدہوا،ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں، اوربے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی آبادی نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہااور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: مائنس عمران فارمولا؟شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد فوادچودھری کی اہم میڈیا ٹاک