شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید دوسرا زخمی

May 31, 2023 | 15:17:PM
شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید دوسرا زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرحت اللہ بابر) شمالی وزیرستان  میں نامعلوم مسلح ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ واقعہ شمالی وزیرستان کی  تحصیل سپین وام میں پیش آیا جہاں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر ماموراہلکاروں پر فائرنگ  کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر کہنا ہےکہ واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی  ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔