فٹبال پریمیئر لیگ: میچز غیرقانونی طور پر لائیو دکھانے پر 5 افراد گرفتار

May 31, 2023 | 12:05:PM
فٹبال پریمیئر لیگ: میچز غیرقانونی طور پر لائیو دکھانے پر 5 افراد گرفتار
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا، اسپورٹس ڈیسک) برطانیہ میں نشریاتی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر سخت ایکشن لیا گیا اور فٹبال پریمیئر لیگ کے میچز کو لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دکھانے والے پانچ افراد کو جیل کی سزا دے دی گئی۔

پانچ رکنی گینگ نے فٹبال میچز لائیو دکھانے کی 10 پاؤنڈ ماہانہ آفر دے رکھی تھی جس سے انہوں نے پچاس ہزار سبسکرائبرز سے 70 لاکھ پاؤنڈ جمع کر لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان کو جرمانہ عائد

لیگ انتظامیہ کے شکایت پر چھاپہ مار ٹیم نے گینگ کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ڈیوائسز برآمد کرکے جیل بھیج دیا ہے اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث مزید افراد کی تلاش کا آغاز کردیا گیا ہے۔