لاہور؛رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Mar 31, 2024 | 23:00:PM
لاہور؛رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) صوبائی دارالحکومت لاہور کےعلاقے سمن آباد میں  رشتے کے تنازعے پر فائرنگ سے  خاتون سمیت3 افراد جاں بحق جبکہ2 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

پولیس تحقیقات کے مطابق ندیم کی سمن آباد گول چکر کے قریب سرفراز کے گھر ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی،آج ندیم سرفراز کے گھر آیا اور جھگڑے کے بعد فائرنگ کر دی،فائرنگ سے سرفراز موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ عرفان اور 2 خواتین  زخمی ہو گئیں جن کی شناخت نازیہ اور رضیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون نازیہ بھی جاں بحق ہو گئی بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے بعد ندیم نے بھی خودکشی کر لی تھی ،ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ  کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ججز کا  خفیہ اداروں پر مداخلت کا  الزام،ملک بھر سے وکلاء نے سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ کر دیا