ججز کا خفیہ اداروں پر مبینہ مداخلت کا الزام ، 300 سے زائد وکلا کا سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ

Mar 31, 2024 | 21:42:PM
supreme court, letter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز  کی جانب سے خط کے ذریعے  خفیہ اداروں پر مبینہ مداخلت کے الزام پر  ملک بھر سے 300 سے زائد وکلا نے سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطاق سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کے بیٹے ثاقب جیلانی سمیت دیگر وکلا کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  کو خط لکھا گیا ہے، سلمان اکرم راجہ، عبدالمعیز جعفری،ایمان مزاری اور زنیب جنجوعہ خط لکھنے والوں میں شامل ہیں، جس میں کہا گہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے 6 ججز کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہیں،یہ عوامی مفاد اور بنیادی حقوق کے نفاذ کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 184 تین کے تحت اس معاملے کا نوٹس لے،سپریم کورٹ تمام دستیاب ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دے کر سماعت کرے،مفاد عامہ کی کارروائی کو عوام کیلئے براہ راست نشر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع ?حکومت کاجواب آ گیا