قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ناٹنگھم شائر کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا

Mar 31, 2023 | 11:02:AM
قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ناٹنگھم شائر کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا
کیپشن: شاہین شاہ آفریدی رواں سال 20 مئی سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم آؤٹ لاز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا، سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ناٹنگھم شائر کاؤنٹی سے معاہدہ ہو گیا۔

شاہین شاہ آفریدی رواں سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم آؤٹ لاز کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی رواں سال 20 مئی سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم آؤٹ لاز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو بھی بطور غیرملکی کرکٹر ناٹنگھم آؤٹ لاز کا حصہ ہیں۔

کاؤنٹی کے ہیڈ کوچ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ٹیم گزشتہ سال ابتدائی راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئی تھی، اب شاہین آفریدی کے آنے سے جیت کے امکان روشن ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لگا تار دوسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیتا ہے اور شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔