رابی پیرزادہ نے ماہ رمضان پر نعتیہ کلام ریلیز کردیا

Mar 31, 2023 | 00:31:AM
رابی پیرزادہ نے ماہ رمضان پر نعتیہ کلام ریلیز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) سابقہ گلوکارہ رابی پیر زادہ نے ماہ رمضان کی مناسبت سے نعتیہ کلام ریلیز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہنے والی معروف سابقہ گلوکارہ رابی پیر زادہ نے رمضان کریم کے مقدس مہینے کی مناسبت سے نعتیہ کلام جاری کردیا جسے انہوں نے خود لکھاجبکہ اس نعتیہ کلام کا عنوان " نام  جب دل میں محمد کا سجایا  میں نے "کے نام سے جاری کیا گیا۔

 سابقہ گلوکارہ نے یہ کلام پاک اپنے  یوٹیوب پر ریلیز کیا ، جسے چند ہی گھنٹوں میں 5 ہزار سے زائد ویوز حاصل  ہو گئے۔