پاکستان سمیت باقی مسلم ممالک میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہوگا؟

Mar 31, 2021 | 23:51:PM
پاکستان سمیت باقی مسلم ممالک میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے پیش گوئی کی ہے دنیا کے بیشتر ملکوں میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔اس میں پا کستان بھی شا مل ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق اتوار 11 اپریل کو کہیں رمضان کا چاند نظر نہیں آئے گا اور ماہ شعبان 30 دن کا ہوگا جب کہ پیر 12 اپریل کو ٹیلی سکوپ کے ذریعے چاند دیکھا جاسکے گا۔
 شعبان بیشتر مسلم ملکوں میں 15 مارچ 2021 کو شروع ہوا ہے، اس وجہ سے مسلم ممالک چاند 29 شعبان پیر 12 اپریل کو دیکھنے کی کوشش کریں گے اور پیر کو چاند نظر آنے کا امکان لہذا منگل 13 اپریل سے رمضان کی شروعات ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں:اب سعودی خواتین بھی ساحل سمندر پر آزادانہ سیر وتفریح کرسکیں گی