ن لیگ اور جے یو آئی کو گیلانی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ کو ماننا ہوگا،نوید قمر

Mar 31, 2021 | 20:48:PM
ن لیگ اور جے یو آئی کو گیلانی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ کو ماننا ہوگا،نوید قمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر خزانہ نوید قمر کاکہناہے کہ ن لیگ اور جے یو آئی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ کو ماننا ہوگا،دونوں پارٹیوں نے گیلانی کو نہیں ماننا توہم بھی فیصلہ کریں گے ،ہم بھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نہ ماننے پر مجبور ہونگے ۔
پیپلزپارٹی رہنما نوید قمر نے کہاکہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے متفقہ فیصلوں کی خواہاں ہے ،اپوزیشن کے تمام فیصلے پی ڈی ایم سے اتفاق رائے سے ہونے چاہئیں، ان کاکہناتھا کہ ن لیگ اورجے یو آئی نے تمام فیصلے خود کرنے ہیں تواتحادکا فائدہ نہیں۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کیخلاف ن لیگ اور جے یو آئی ایک پیج پر آگئیں ۔سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی کے سیکرٹری  جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری سے ملاقات کی جس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورتحال پرمشاورت کی گئی، دونوں رہنماؤں نےوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں  قائد حزب اختلاف نہ ماننے پراتفاق کیا۔

 پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی  اور مولانا عبدالغفور حیدری  کے درمیان اہم  ملاقات  ہوئی ۔ لیگی رہنما نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی ۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے کے لیے حکمت عملی طے کرنی ہوگی جس کے لیے سربراہی اجلاس بلا کر آئندہ کی حکمت عملی طے کرنی چاہیے۔دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویے سے مایوس ہیں۔

 اس دوران شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف سے متعلق پی ڈی ایم کی دیگرجماعتوں سے بھی جلد مشاورت کریں گے جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف معاملے پر پیپلزپارٹی نے باپ سے حمایت مانگ کرسب کو مایوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفی نواز کھوکھر کی سینیٹ میں بی اے پی کی حمایت لینے پر اپنی ہی پارٹی پر تنقید