پولیس اہلکار کو اپنی شادی پر قیدیوں سے کام کروانا مہنگا پڑگیا

Jul 31, 2025 | 20:48:PM
پولیس اہلکار کو اپنی شادی پر قیدیوں سے کام کروانا مہنگا پڑگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ارجنٹائن میں ایک پولیس افسر کو قیدیوں سے اپنی شادی میں کام کروانا مہنگا پڑگیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسر کو اپنے اختیارات کے غلط استعمال پر 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ،رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس افسر گزشتہ سال 4 قیدیوں کو حراست سے رہا کر کے اپنی شادی میں کام کروانے کے لیے لے گیا تھا۔

ان میں سے ایک بھیڑ کو بھوننے کا ذمہ دار تھا جبکہ باقی کھانے پکانے، پیش کرنے اور صفائی کرنے کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان قیدیوں میں سے ایک قیدی نے پولیس افسر کی شادی کے لیے کھانا تیار کیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ استقبالیہ کی تقریب کے بعد چاروں قیدی رضاکارانہ طور پر جیل میں واپس آگئے ۔

یہ بھی پڑھیں : ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ میزبان ملک کا اعلان