حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں سے عوام مطمئن نہیں ہیں،پی پی رہنما عامر حسن

Jul 31, 2025 | 00:27:AM
حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں سے عوام مطمئن نہیں ہیں،پی پی رہنما عامر حسن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24ںیوز)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نےکہا ہے کہ حکومت نے معاشی بہتری کے بہت دعوے کیے ہیں لیکن عوام ان دعوو ں سے مطمئن نظر نہیں آتے۔

24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی میں کمی دعویٰ کرتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے، صرف مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی  ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں  صرف نظام کی مضبوطی کے لیے پارلیمان کے اتحادی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم تنقید نہیں بہتری کی طرف اشارہ کرتے ہیں،ن لیگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  بیرسٹر عامر حسن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کسان ،مزدور اور عوام کے حق میں نہیں ہے،وہ سرمایہ داروں کی نمائندہ جماعت ہے۔

 پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما  سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی ملک ڈیفالٹ کے بہت قریب تھا، ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کو اس دلدل سے نکالا۔ٹیکس میں بہتری نا ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی ٹیکس نا دینے کے خلاف احتجاج نہیں ہوتا لیکن پاکستان میں اگر ٹیکس کا مطالبہ کیا جائے تو احتجاج شروع ہو جاتاہے۔

پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے رہنما نیازاللہ نیازی   نے کہا کہ پنجاب حکومت نے احتجاج کے خوف سے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں مگر ان کا کہنا تھا کہ بانی کی ہدایت کے مطابق گرفتاریوں کے ڈر سے تحریک نہیں چھوڑیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی کا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے نتائج کا اعلان