پنجاب بھر میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، پیر سے صبح 8 بجے کھلیں گے

Jan 31, 2026 | 18:07:PM
پنجاب بھر میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، پیر سے صبح 8 بجے کھلیں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب بھر کے سکولوں کے اوقات کار کو تبدیل کر دیئے گئے ، اب بیشتر  سکولز نے پیر سے اوقات کار صبح 8 بجے کر دیئے۔

چھوٹی کلاسسز کو ڈیڑھ بجے اور بڑی کلاسسز کو 2 بجے دوپہر چھٹی ہوگی، محکمہ تحفظ موحولیات پنجاب نے سموگ کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار صبح پونے 9 بجے کیے تھے۔

ایڈیشنل سیکرٹری سکولز نوید ڈیراتھ نے بتایا کہ پونے 9 بجے کے اوقات کار کا نوٹفیکیشن 31 جنوری  تک نافذالعمل تھا، پرائیوٹ سکولز اپنی مرضی سے اوقات کار میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔

انھوں ںے بتایا کہ اوقات کار کی پابندی صرف 31 جنوری تک تھی، رمضان المبارک کے مہینے میں روزے کیمطابق سکول کے اوقات کار رکھیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع