ایف آئی اے ملتان نے 3 مقدمات میں مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا

Jan 31, 2026 | 17:21:PM
ایف آئی اے ملتان نے 3 مقدمات میں مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمر خان بابر)ایف آئی اے ملتان نے انسانی سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 3 مقدمات میں مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم عامر اختر کو رحیم یارخان سے گرفتار کیا گیا، ملزم عامر اختر نے شہری کو پرتگال ملازمت کا جھانسہ دے کر 41 لاکھ روپے بٹورے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع