نو مئی مقدمات؛پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کیس کی سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)نو مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی ہوگئی۔
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی چار مقدمات میں ضمانت پر سماعت ہوئی،ان کے وکلاء نے ضمانتوں پر دلائل کیلئے مہلت طلب کی جس پرعدالت نے مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کہاکہ پولیس آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ پیش کرے ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی،اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کے کیسز میں ضمانت دائر کی ہے۔
ملزم نے مغلپورہ اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں بھی ضمانت دائر کی ہے،مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں شریک ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہےاسی بنیاد پر اعجاز چوہدری نے ضمانتیں دائر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے نئی درخواست دائر
اعجاز چوہدری سانحہ نو مئی کے مرکزی ملزمان میں سے ایک ہیں،ان پر کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے،اعجاز چوہدری کو نو مئی کے 7 مقدمات میں سزا ہو چکی ہے۔