بھارت اور انگلینڈ درمیان دوسراٹیسٹ 2 فروری سے شروع ہوگا

Jan 31, 2024 | 01:31:AM
بھارت اور انگلینڈ درمیان دوسراٹیسٹ 2 فروری سے شروع ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا دوسراٹیسٹ 2 فروری سے شروع ہوگا۔

بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 فروری تک وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا، مہمان برطانوی ٹیم کو میزبان بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کی ٹینس کی دنیا میں واپسی؟تصاویر شیئر کردیں

انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان بھارتی ٹیم سے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی ٹیم کو مایہ ناز آل راؤنڈر بین سٹوکس لیڈکریں گے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کو ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما لیڈ کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 15 سے 19 فروری تک سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا ٹیسٹ میچ 23 سے 27 فروری تک جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس، رانچی میں کھیلا جائے گا، تاہم پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 7 سے 11 مارچ تک ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔