شیخ رشید نے اپنا بیان جمع کروادیا

Jan 31, 2023 | 21:11:PM
 شیخ رشید نے اپنا بیان جمع کروادیا
کیپشن:   شیخ رشید (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: سابق وفاقی وزیر  شیخ رشید احمد نے تھانہ آبپارہ کو اپنا بیان جمع کروادیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے اپنا بیان اپنے وکیل کے ذریعے تھانہ آبپارہ میں جمع کروایا ہے۔ شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ میرے خلاف  تھانہ آبپارہ میں جمع کروائی گئی درخواست سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔

 شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے جعلی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر اپنی شناخت چھپائی ہے۔

میں نے آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کا از خود کوئی الزام عائد نہیں کیا ہے، بلکہ میں نےعمران خان کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔ میرے پاس اس معاملے کے نہ تو کوئی شواہد ہیں اور نہ ہی میرا اس معاملے سے کوئی تعلق ہے۔ 

واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف شہری کی جانب سے تھانہ آبپارہ میں درخواست جمع کروائی گئی تھی۔