قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)قومی احتساب بیورو (نیب) میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں کی گئیں ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹرز (BS-19) میں محمد فہیم قریشی کو اسلام آباد/راولپنڈی سے کراچی، نوید شفقت کو لاہور سے کراچی، کاشف نور شیخ کو کراچی سے بلوچستان، حسین علی کو ملتان سے لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرز (BS-18) میں ملک وحید احمد کو بلوچستان سے اسلام آباد/راولپنڈی، محمد صابر خان کو لاہور سے کراچی، محبوب عالم کو بلوچستان سے لاہور، سرفراز احمد شیخ کو کراچی سے نیب ہیڈکوارٹر، وقاص احمد کو اسلام آباد/راولپنڈی سے خیبرپختونخوا، شیراز فاروق کو سکھر سے ملتان، عدنان محمود کو بلوچستان سے ڈپٹی چیئرمین سیکرٹریٹ نیب ہیڈکوارٹر، وقار انور کو کراچی سے بلوچستان اور نثار حمید کو اسلام آباد/راولپنڈی سے ملتان تعینات کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (BS-17) میں صبیح رفیع ساہتو کو لاہور سے کراچی، علی حسن کو لاہور سے PACA نیب ہیڈکوارٹر، محمد عمر حیات کو لاہور سے ملتان، محمد کاشف اقبال کو لاہور سے کراچی، اعجاز احمد کو سکھر سے کراچی، اشر عباسی کو بلوچستان سے کراچی، عقیل ظفر کو اسلام آباد/راولپنڈی سے کراچی، اسداللہ مخدوم کو اسلام آباد/راولپنڈی سے کراچی، حافظ عمر صدیق کو سکھر سے لاہور، عمیر لیاقت کو سکھر سے ملتان، ظاہر احمد ناز کو لاہور سے کراچی، محمد سبحان کو کراچی سے خیبرپختونخوا اور عمیر ارشد کو ملتان سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے