عازمینِ حج کی لازمی تربیت کا شیدول آگیا، تربیت کا آغاز 2جنوری سےہوگا

Dec 31, 2025 | 19:09:PM
عازمینِ حج کی لازمی تربیت کا شیدول آگیا، تربیت کا آغاز 2جنوری سےہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عازمین حج 2026 کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ یکم جنوری کو اسلام آباد سے شروع ہوگا۔  تربیتی شیڈول کی اطلاع موبائل ایپ ’پاک حج2026‘اور ایس ایم ایس کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

 وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ پرائیویٹ حج عازمین کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ اس سال کوئی بھی عازم حج  کی سعادت سے محروم نہیں رہے گا

عازمینِ حج کی تربیت کے شیڈول کی معلومات وزارت ِ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ عازمینِ حج کےلئے 2جنوری کو ایبٹ آباد، 3 جنوری کو گھوٹکی، ٹھٹھہ، کوٹلی آزاد کشمیر میں تربیتی پروگرامز منعقد ہوں گے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ  4جنوری کو میرپور آزاد کشمیر، ٹنڈو محمد خان، خیر پور سندھ میں عازمین حج تربیت حاصل کریں گے ،5جنوری کو آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ، بدین، نوشہرو فیروز میں حج تربیتی کیمپ لگے گا۔

6جنوری کو فتح جنگ ، دادو اور تھرپارکر (مٹھی) کے گرد و نواح کے عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائیگی۔

7جنوری کو عمر کوٹ، لاڑکانہ، ہری پور، 8 جنوری کو میرپور خاص، شہداد کوٹ، مانسہرہ میں حج تربیتی پروگرام ہو گا۔ایک روزہ حج تربیتی پروگرامز ملک بھر میں مرحلہ وار تحصیل کی سطح پر فروری تک جاری رہیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے  نجی حج ٹور آپریٹرز کیلئے شرائط سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

عازمینِ حج سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ  اپنے اپنے شیدول کے مطابق ایک روزہ حج تربیتی پروگرام میں لازماً شریک ہوں اور  تربیت گاہ آتے ہوئے اپنے اصل شناختی کارڈ اور حج درخواست کی کمپیوٹرائزڈ رسید اپنے ہمراہ رکھیں۔