ویلنگ، سکیٹِنگ، ہراسمنٹ کےخلاف زیرو ٹالرنس، ملوث افراد پر کریک ڈاؤن ہوگا

Dec 31, 2025 | 18:59:PM
 ویلنگ، سکیٹِنگ، ہراسمنٹ کےخلاف زیرو ٹالرنس، ملوث افراد پر کریک ڈاؤن ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے خبردار کیا ہے کہ  نیو ائیر نائٹ پر ہلڑ بازی، ون ویلنگ، سکیٹنگ، ہراسمنٹ کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا جائے گا، ان حرکتوں میں ملوث پائے گئے افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ سید علی ناصر رضوی  نے بتایا کہ آج نیو ائیر نائٹ پر وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی سہولت کے لئے  اسلام آباد پولیس نے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ 

نیو ائیر نائٹ پر اسلام آباد پولیس کے 3500 اہلکار سرکوں اور پبلک مقامات پر ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ ٹریفک مینیجمنٹ کے لئے 350 افسران تعینات ہیں۔ شہر  کے ہر گوشے میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے  خصوصی دستے تشکیل دیئے گئے ہیں،اور  کوئیک ریسپانس فورس تعینات  کی گئی ہے۔

سید علی ناصر رضوی  نے خبردار کیا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔  انہوں نے واضح کیا کہ  نیو ائیر نائٹ پر ہلڑ بازی، ون ویلنگ، سکیٹنگ، ہراسمنٹ کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا جائے گا، ان حرکتوں میں ملوث پائے گئے افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

آئی جی علی ناصر رضوی نے وفاقی دارالحکومت کے تمام والدین سے گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں کو کسی بھی غیرقانونی اقدام سے منع کریں۔ نئے سال کی خوشیاں منائیں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر،  اور اپنے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

آئی جی اسلام آباد  نے کہا، اسلام آباد پولیس شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہمہ وقت ، ہر جگہ موجود ہوگی۔