2022 میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کا 4 بار کہاں اور کب ٹاکرا ہوگا۔۔؟

Dec 31, 2021 | 23:33:PM
بھارت ، پاکستان ، کرکٹ، ٹیمیں
کیپشن: بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سال 2021 ختم ہونے والا ہے۔ اس سال آئی سی سی کے دو بڑے ایونٹ ہوئے۔ عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے پہلے سیزن کا فائنل اور ٹی-20 عالمی کپ  لیکن دونوں ہی ٹورنامنٹ میں بھارتی مداحوں کو مایوسی ہاتھ لگی۔ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ٹیم نیوزی لینڈ سے ہار گئی۔ جبکہ بھارتی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ کے سپر -12 راونڈ سے باہر ہوگئی، لیکن 2022 میں ایک بار پھر کرکٹ کی دلچسپی واپس لوٹ رہی ہے۔ تین عالمی کپ کے مقابلے ہونے ہیں۔ اتنا ہی نہیں اس دوران دو حریف ٹیمیں بھارت اور پاکستان  کم از کم 4 بار ایک دوسرے کے خلاف اترسکتی ہیں۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلا مقابلہ انڈر -19 عالمی کپ کے ٹورنامنٹ کے مقابلے14 جنوری سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہے ہیں۔ پانچ فروری تک چلنے والے ٹورنامنٹ کے 14ویں سیزن میں 16 ٹیمیں اتر رہیں اور کل 48 مقابلے بھی کھیلے جائیں گے۔ 16 ٹیموں کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارت انڈر -19 گروپ بی میں آئرلینڈ، یوگنڈا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہے۔ ہر گروپ کی ٹاپ-2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جائیں گی۔ پاکستان کی ٹیم گروپ سی میں افغانستان، پاپوا نیوگنی اور زمبابوے کے ساتھ ہیں۔ یعنی بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ناٹ آوٹ راؤنڈ میں ہوسکتا ہے۔ دوسرا مقابلہ خواتین کا ون ڈے عالمی کپ بھی 2022 میں  ہونا ہے۔ اس کا انعقاد پہلے 2021 میں ہونا تھا، لیکن کورونا کے سبب اسے ایک سال کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ میں 4 مارچ سے تین اپریل تک اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹورنا منٹ کے 12ویں سیزن میں کل 8 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ سبھی کو ایک دوسرے سے مقابلہ کھیلنا ہے۔ یعنی ایک ٹیم کو لیگ راونڈ میں سات مقابلے کھیلنے ہیں۔ بھارت اور پاکستان دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اتر رہی ہیں۔ دونوں لیگ راونڈ میں تو مدمقابل ہوں گی ہی۔ اگر دونوں ناک آوٹ راونڈ میں پہنچتی ہیں تو ان کے درمیان ایک بار پھر مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ لیگ راونڈ کے بعد ٹاپ-4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔ تیسرا مقابلہ ٹی-20 عالمی کپ کےآٹھویں سیزن کا انعقاد آسٹریلیا میں ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک ہونے ہیں۔ کل 16 ٹیمیں اس میں اتر رہی ہیں اور 45 مقابلے ہونے ہیں۔ بھارت اور پاکستان دونوں اس میں اتر رہی ہیں۔ حالانکہ اب تک ٹورنامنٹ کے پروگرام کا اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن لیگ یا ناک آوٹ راونڈ میں دونوں ممالک کے درمیان مقابلہ ہوسکتا ہے۔ سال 2021 میں بھی ٹی-20 عالمی کپ کے مقابلے ابوظہبی میں ہوئے تھے۔ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی بار خطاب جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے نئے سال کے آغاز پر عوام پر پٹرول بم گرا دیا