وزیراعلیٰ پنجاب کا بلال یاسین پر فائرنگ واقعے کا نوٹس ،سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب 

Dec 31, 2021 | 21:44:PM
وزیراعلیٰ پنجاب، عثمان بزدار، بلال یاسین پر فائرنگ، نوٹس
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مزید کہناتھا کہ بلال یاسین کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین قاتلانہ حملے میں شدید زخمی