پی سی بی ایوارڈز کےلئے مختلف کٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان 

Dec 31, 2020 | 19:21:PM
پی سی بی ایوارڈز کےلئے مختلف کٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی سی بی ایوارڈز کےلئے مختلف کٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔
ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر کیلئے حسن علی، کامران غلام، سعود شکیل اور زاہد محمود شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں جبکہ امپائر آف دی ایئرکیلئے احسن رضا،آصف یعقوب، غفار کاظمی اور شوزب رضاکو شارٹ لسٹ کیاگیاہے۔
ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے عائشہ نسیم،فاطمہ ثنا ، نجیہ علوی اور سیدہ عروب شاہ نامزدکیاگیا،مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کےلئے محمد حریرہ ، مبصر خان، روحیل نذیر اور قاسم اکرم کو شارٹ لسٹ کیاگیا ہے،مینز ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کیلئے حیدر علی،حارث رؤف، نسیم شاہ اور خوشدل شاہ کو نامزد کیاگیاہے۔
نامزد ویمن کرکٹر آف دی ایئر کیلئے عالیہ ریاض، بسمہ معروف،جویریہ خان اور منیبہ علی کو شارٹ لسٹ کیاگیاہے، وائٹ بال کرکٹر آف دی ائیر کےلئے بابر اعظم،حارث رؤف،محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیاگیاہے۔
ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئرکیلئے بابر اعظم،محمد رضوان،شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں،سال کے بہترین کرکٹر کےلئے بابر اعظم، محمد حفیظ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی میں مقابلہ ہے۔