کراچی میں  فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر کے5کارندے گرفتار

Aug 31, 2025 | 18:18:PM
کراچی میں  فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر کے5کارندے گرفتار
کیپشن: کراچی میں  فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر کے5کارندے گرفتار
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم) کراچی   میں سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے مختلف علاقوں میں کا لعدم تنظیموں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے  فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر کے پانچ کارندے گرفتار کر لیے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں منگھوپیر اور کشمیر روڈ کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس کے قریب کی گئیں،گرفتار ملزمان میں سے اللہ نور اور سرفراز کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے،گرفتار 3 ملزمان سلیم، جہانزیب اور امداد اللہ کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے۔

ترجمان سی ٹی نے بتایاکہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے،برآمد اسلحہ فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے،گرفتار ملزمان پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے،ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ انڈونیشیا:حکومتی شاہ خرچیوں کیخلاف احتجاج کامیاب،اراکین سے مراعات واپس لینے کا اعلان