بلوچستان کے 26 اضلاع میں کل سے پولیو مہم شروع 

Aug 31, 2025 | 14:46:PM
بلوچستان کے 26 اضلاع میں کل سے پولیو مہم شروع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے 26 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل (پیر) سے شروع ہوگی، 5 سال تک کی عمر کے 20 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر کے مطابق مہم  26 اضلاع میں 7 روز تک جاری رہے گی، اس دوران 5 سال کی عمر تک کے 20 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 10 ماہ کے دوران صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، برساتی نالوں میں بھی وائرس کی شرح کم ہوچکی ہے۔

مہم کے حوالے سے کوئٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب کے دفتر میں تقریب منعقد کی گئی، جہاں رکن بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں:میرا شہر پی ٹی آئی، ٹھیکیدار اور بیورو کریٹس نے ملکر تباہ کیا،قبر تک پیچھا نہیں چھوڑونگا: خواجہ آصف

پولیو ایمرجنسی سینٹر کے مطابق صوبے 3 ہزار رفیوزل (ویکسین پلانے سے انکار) کے کیسز پر بھی جلد قابو پالیں گے۔