موہن جو دڑو اور ہڑپہ سیلابوں سے تباہ ہوئے: امریکی ماہر آثار قدیمہ نے حقیقت افشا کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکہ کے مشہور ماہر آثار قدیمہ جارج ایف ڈیلز وادی سندھ کی قدیم تہذیب پر اتھارٹی سمجھے جاتے ہیں، انہوں نے 1965ء میں طبع اپنے مضمون ’’فلڈز ان دا انڈس ویلی‘‘ میں انکشاف کیا تھا کہ وادی سندھ کی تہذیب کے بڑے شہر خصوصاً موئن جو دڑو اور ہڑپہ عظیم سیلابوں کی وجہ سے تباہ ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں:سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کیلئے مفت کالنگ سہولت میں توسیع
ان بستیوں کی مٹی وگارے کے کیمیائی تجزیے سے یہ حقیقت افشا ہوئی گویا موجودہ پاکستان میں پانچ، چھ ہزار سال پہلے بھی زبردست سیلاب آیا کرتے تھے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے،یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے منسلک رہے ممتاز امریکی ماہر کا درج بالا مضمون نیٹ پر دستیاب ہے جس میں سیلابوں کے بارے میں تفصیلاً ذکر موجود ہے۔