قیمتوں میں اضافے سے قبل ہی لاہور سمیت مخلتف شہروں میں پٹرول نایاب، شہری پریشان

Aug 31, 2023 | 20:55:PM
قیمتوں میں اضافے سے قبل ہی لاہور سمیت مخلتف شہروں میں پٹرول نایاب، شہری پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر پمپ مالکان نے پٹرول کی فروخت بند کردی۔

پٹرول کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر لاہور سیمت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیڑول پمپ مالکان نے خود ساختہ طور پر پیڑول پمپس کو بند کردیا اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر گاڑیوں کو پٹرول نہ ملنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پٹرول 310 روپے فی لٹر ؟ اطلاق آج رات سے؟ آٹا 240 روپے فی کلو , چینی 220 روپے فی کلو، بجلی مزید مہنگی

ان شہروں میں لاہور، فیصل آباد، وہاڑی اور دنیا پور سمیت متعدد شہر شامل ہیں۔لاہور کے علاقے مصری شاہ کے متعدد پٹرول پمپ بند ہونے کی وجہ سے شہری خوار ہونے لگے۔